ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےگروپ 1+5 اور ایران کے درمیان استنبول مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول اجلاس سے ایران کی مصنوعی ایٹمی فائل کو ختم کرنے کا آغاز ہوا ہے۔
علی اکبر صالحی نے آج آرمینیا کے وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفونس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے استنبول اجلاس میں مسئلہ کوحل کرنے کے لئے ایک قدم بڑھایا ہے تو بغداد اجلاس میں دو قدم آگے بڑھائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے مصنوعی ایٹمی فائل کو ختم کرنے کا آغاز استنبول سے کردیا ہے اور آئندہ جلد ایران کی ایٹمی فائل کا معاملہ ختم ہوجائےگا۔
.......
/169